Friday, 19 April 2024, 09:27:53 am
حریت فورم کی حریت رہنماؤں اورکارکنوں کی کشمیرسےباہرجیلوں میں منتقل کئےجانےکی مذمت
March 26, 2019

مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اورمیرواعظ عمرفاروق کی سربراہی میں حریت فورم نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ حریت رہنماوں اور کارکنوں کی بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ اور انہیں کشمیر سے باہر جیلوں میں منتقل کئے جانے کی مذمت کی ہے۔

علی گیلانی نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کا دنیا کی بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ محض دھوکہ اور فریب ہے کیونکہ اس نے ہر جمہوری اقدار کی دھجیاں بکھیری ہیں۔

 میرواعظ کی سربراہی میں فورم نے ایک بیان میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی کی بھی مذمت کی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.