Saturday, 20 April 2024, 02:02:18 pm
حکومت بدعنوانی کے مقدمات میں حزب اختلاف کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتی:فروغ
March 26, 2019

File Photo

قانون وانصاف کے وفاقی وزیربیرسٹرفروغ نسیم نے کہاہے کہ حکومت نے حزب اختلاف کے رہنمائوں کے خلاف مقدمات قائم نہیں کئے جبکہ یہ مقدمات سابق ادوار میں قائم کئے گئے تھے۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت بدعنوانی کے مقدمات میں حزب اختلاف کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتی کیونکہ وہ عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔بیرسٹرفروغ نسیم نے کہاکہ قومی احتساب بیورو کے قوانین میں ترامیم کے لئے حزب اختلاف کے ساتھ متعددملاقاتیں کی ہیں تاہم حزب اختلاف اس معاملے پرحکومت کے ساتھ تعاون کیلئے تیارنہیںہے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ یہ تاثرغلط ہے کہ حکومت اٹھارہویں ترمیم کو نئی شکل دینے کیلئے کوششیں کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت سمجھوتہ ایکسپریس کامعاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے پرغورکررہی ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.