Sunday, 18 August 2019, 12:47:09 pm
حکومت ادائیگی کے عدم توازن کو حل کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گی،وزیر خزانہ
March 26, 2019

وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت ادائیگی کے عدم توازن کو حل کرنے کیلئے کوششیں جاری رکھے گی اور اس حوالے سے ضروری اقدامات کرتی رہے گی۔انہوں نے یہ بات منگل کے روز اسلام آباد میں آئی ایم ایف مشن کے سربراہ Ernesto Ramirez Rigo سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے مالیاتی، مالی، ڈھانچہ جاتی اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات سمیت تمام امور پر تبادلہ خیال کیا۔وزیرخزانہ نے ملک کی معیشت میں بہتری کیلئے حکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے بتایاکہ حکومت کی طرف سے ڈھانچہ جاتی اصلاحات اور دیگر اقتصادی اقدامات متعارف کرانے سے مطلوبہ نتائج سامنے آرہے ہیں۔