Tuesday, 25 June 2019, 12:46:16 am
چیئرمین جوائنٹ چیفس کی ممتاز سائنسدانوں،انجینئروں میں اعزازات کی تقسیم
March 26, 2019

صدرمملکت کی طرف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پاکستان کے سٹرٹیجک اداروں میں کام کرنے والے ممتاز سائنسدانوں اور انجینئروں کو سول اعزازات سے نوازا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس سلسلے میں ایک پروقار تقریب آج راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ممتاز سائنسدانوں اور انجینئروں کو ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں پانچ تمغہ امتیاز، نوتمغہ برائے حسن کارکردگی اور دوتمغہ امیتاز سے نوازا گیا۔