Tuesday, 23 April 2024, 11:44:08 am
پاکستان کی ایف اے ٹی ایف کے مشکل ترین لائحہ عمل پر خاطرخواہ پیشرفت کی ہے، حماد اظہر
February 26, 2021

صنعتوں اور تجارت کے وزیر حماداظہر نے کہا ہے کہ پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے مشکل ترین لائحہ عمل پر خاطرخواہ پیشرفت کی ہے اور ملک رواں سال جون تک گرے لسٹ سے نکل آئے گا۔

انہوں نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اب تک ایف اے ٹی ایف کے ستائیس میں سے چوبیس نکات پر مکمل عملدرآمد کیا ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے بھی تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے تقریباً نوے فیصد پیشرفت کی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان چاہتا تو کورونا کی وبا کے دوران رپورٹ پیش نہ کرتا جیسا کہ بعض ملکوں نے کیا۔ تاہم ہم نے ان نکات پر عملدرآمد جاری رکھا جس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان غالباً دنیا میں واحد ملک ہے جو ایف اے ٹی ایف کی دوہری نگرانی میں ہے کیونکہ بیک وقت باہمی جائزہ رپورٹ بھی جاری تھی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیلنے کیلئے اس مسئلے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی تاہم وہ بری طرح ناکام ہوا اور خود ہی بے نقاب ہو گیا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.