Wednesday, 24 April 2024, 07:39:22 pm
پاکستان اور عراق کا موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا اعادہ
February 26, 2021

پاکستان اور عراق نے موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اس خواہش کا اظہار عراق کے وزیر دفاعJumaah Enad Saadoon نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے دوران کیا۔شاہ محمود قریشی نے دونوں ملکوں کے درمیان باقاعدگی سے اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اُمیدظاہر کی کہ عراق کے وزیر دفاع کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔انہوں نے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وزیر خارجہ نے عراق کی سالمیت، سیاسی اتحاد اور علاقائی یکجہتی کے لئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا۔عراقی وزیر دفاع پاکستان کے چار روزہ دورے پر ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.