Saturday, 20 April 2024, 08:07:41 pm
وزیر اعظم نےلاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کاسنگ بنیادرکھ دیا
February 26, 2021

وزیر اعظم عمران خان نے آج(جمعہ) لاہور میں سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ کاروباری مرکز کے طور پر کام کرے گا جس سے سرمائے کی پیداوار میں مدد ملے گی۔عمران خان نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ منصوبے سے چھ ہزار ارب روپے آمدن ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں اس منصوبے سے تیرہ سو ارب روپے کی آمدن ہو گی اور وفاقی حکومت کو ٹیکسوں کی مدمیں دو سو پچاس ارب روپے ملیں گے۔وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ سرمائے کے پیداواری منصوبے ملکی معیشت کو قرضوں کی واپسی کے قابل بنا کرمعیشت کو مضبوط بنانے کیلئے ناگزیر ہیں۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں مشکل معاشی صورتحال ورثے میں ملی۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا اور ملک میں نئی صنعتیں قائم کی جا رہی ہیں۔نیا پاکستان منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس سے تنخواہ دار طبقے اور مزدوروں کو سستے گھر ملیں گے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.