Friday, 19 April 2024, 05:22:08 am
ون ونڈو احساس آپریشنز جلد شروع کئے جائیں گے، ڈاکٹر ثانیہ نشتر
February 26, 2021

فائل فوٹو

سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ ون ونڈو احساس آپریشنز جلد شروع کئے جائیں گے۔

وہ جمعہ کے روز اسلام آباد میں احساس پروگرام پر عملدرآمد کرنے والے چاروں اداروں کے ساتھ حتمی مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں جس کا مقصد آئندہ کے ون ونڈو آپریشنز کے لئے پالیسی اور منصوبہ تیار کرنا ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ون ونڈو احساس پروگرام کے حصے کے طور پر اسلام آباد میں اپنی نوعیت کا پہلا ''فزیکل ون ونڈو احساس مرکز'' کھولنے کی تیاریاں جاری ہیں اور اگلے ماہ کے آخر تک ''احساس ڈیجیٹل'' کا افتتاح کیا جائے گا۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس حکمت عملی ''ون ونڈو احساس پالیسی'' کے قیام کا تعین کرتی ہے تاکہ ایک ہی جگہ سے بہت سے احساس پروگراموں کو سرانجام دیا جا سکے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.