Thursday, 25 April 2024, 06:32:43 am
پاکستان اور قطر کے درمیان ایل این جی معاہدہ طے پاگیا
February 26, 2021

آج(جمعہ) اسلام آباد میں پاکستان اور قطر کے درمیان معاہدے کے بعد قطر پاکستان کو دس سال کے لئے تیس لاکھ ٹن ایل این جی فراہم کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے بھی معاہدے پر دستخطوں کی تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قطر کے وزیر توانائیSaad Sherida al-Kaabi نے معاہدے کو تاریخی قرار دیا اور یقین ظاہر کیا کہ اس سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔انہوں نے کہا کہ قطر باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں بھی دوطرفہ تعاون کو فروغ دے گا۔پیٹرولیم کے بارے میں معاون خصوصی ندیم بابر نے کہا کہ قطر کے ساتھ ہونیوالے نئے معاہدے سے ہماری ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیٹروکیمیکل سپلائز کے شعبے میں قطر کے ساتھ تعلقات کو مزید آگے بڑھائے گا۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.