Thursday, 15 April 2021, 06:51:38 pm
دفتر خارجہ کاپاکستان اور بھارت کے درمیان 2003جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد پر زور
February 26, 2021

فائل فوٹو

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 2003ء میں طے شدہ جنگ بندی معاہدے پر حقیقی معنوں میں عملدرآمد کرنے پر زور دیا ہے تاکہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب جانیں بچائی جا سکیں۔

انہوں نے جمعہ کی سہ پہر اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کو کنٹرول لائن کے دونوں جانب کشمیریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع اور ان کی املاک کو ہونے والے نقصان پر گہری تشویش ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بے گناہ کشمیریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے پیش نظر بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا ہمیشہ مناسب اور محتاط جواب دیا ہے۔ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے دیرینہ اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق پرامن طور پر حل ہوناچاہئے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.