Thursday, 25 April 2024, 10:35:18 pm
بھارت میں مسلمانوں کو بدترین مظالم کاسامنا ہے ، شہریار آفریدی
February 26, 2021

کشمیر کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے جمعہ کے روز ملتان میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کو بدترین مظالم کاسامنا ہے اور انہیں ہندومت قبول کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی دہشت گردی کی وجہ سے اس پر پابندیاں عائد کی جانی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں بھی دہشت گردی کی پشت پناہی کر رہا ہے اور ہم نے اس سلسلے میں ایک دستاویز کی شکل میں دنیا کوناقابل تردید ثبوت فراہم کئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.