Friday, 29 March 2024, 11:36:33 am
اقوام متحدہ اور امریکہ کا ایل او سی پر پاکستان اور بھارت جنگ بندی پر اتفاق کا خیر مقدم
February 26, 2021

اقوام متحدہ اور امریکہ نے کنٹرول لائن پر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق رائے کو جنوبی ایشیاء میں امن اور استحکام کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے عالمی ادارے نے اُمید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کی افواج کے درمیان اتفاق رائے سے دونوں ملکوں کے درمیان مزید بات چیت کی راہ ہموار ہو گی۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتوینو گوتریس نے کشمیر میں کنٹرول لائن پر جنگ بندی کے معاہدے اور موجودہ میکنزم سے رابطوں کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کی فوجوں کی طرف سے جاری مشترکہ بیان کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔امریکہ کے پریس سیکرٹری JEN PSAKI نے واشنگٹن میں ایک بیان میں کہا کہ امریکہ نے بھارت اور پاکستان کے اس مشترکہ بیان کاخیر مقدم کیا ہے جس کے تحت دونوں ملک کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی سخت نگرانی پر رضا مند ہو گئے ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.