Friday, 19 April 2024, 06:09:40 am
حکومت مختلف کھیلوں کوفروغ دے کرملک کامثبت تشخص اجاگرکرنےکےلئے پرعزم ہے:ڈاکٹرفردوس
February 26, 2020

اطلاعات و نشریات کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ملک کے مثبت، تعمیری اورپرامن تشخص کو اجاگر کرنے کی غرض سے مختلف کھیلوں کو فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اظہار کیا ہے۔

 آج سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کراٹے کیمپ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بطور کھلاڑی کھیلوں کے شعبے میں اصلاحات لانے کےلئے خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

 انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت کرکٹ ،ہاکی، فٹ بال، باکسنگ اور کراٹے سمیت مختلف کھیلوں میں نوجوانوں کی حقیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کےلئے بھرپور مواقع فراہم کرے گی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.