Thursday, 02 April 2020, 10:43:46 am

مزید خبریں

 
بھارتی فوجیوں کی پلوامہ اور دیگر اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی بڑی کارروائیاں
February 26, 2020

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج پلوامہ اور دیگر اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی بڑی کارروائیوں کے دوران بیسیوں نوجوان گرفتار کر لیے۔

فوجیوں نے ان علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھرگھر تلاشی کی کارروائی کی ۔

قابض فوجی اہلکاروں کے ہاتھ جو بھی مرد لگا اسے انہوں نے گرفتار کرلیا جبکہ خواتین اور بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

دریں اثناکشمیریوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے حوالے سے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے ''نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی'' نے بڈگام اور پلوامہ اضلاع میں آزادی پسند کارکنوں کے گھروں پر تازہ چھاپے مارے ہیں۔

ادھر وادی کشمیر میں مسلسل 206ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ جاری اور مواصلاتی ذرائع معطل رہے ۔