Saturday, 25 May 2019, 02:41:29 pm

مزید خبریں

 
پاکستان اور جاپان کے درمیان تکنیکی انٹرن شپ تربیتی پروگرام بارے معاہدے پر دستخط
February 26, 2019

پاکستان اور جاپان نے تکنیکی انٹرن شپ تربیتی پروگرام کے حوالے سے تعاون کی ایک یاداشت پر دستخط کئے ہیں تاکہ افرادی قوت جاپان بھیجی جائے۔

یہ دونوں حکومتوں کے درمیان پہلا ادارہ جاتی انتظام ہے جو پاکستانی کارکنوں کیلئے جاپانی منڈی تک رسائی کا باعث بنے گا یہ یاداشت انسانی وسائل کی ترقی، پاکستانی کی معیشت کی ترقی کے ساتھ ساتھ دوطرفہ تعاون کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریگی۔

اس یاداشت کے تحت تاریخ اجراء سے تعاون پانچ سال تک جاری رہے گا اور اس میں مزید پانچ سال کیلئے خود بخود توسیع ہوجائیگی۔