Friday, 29 March 2024, 07:50:49 pm
روس نے یوکرائن پر حملہ کیا تو معاشی پابندیا ں عائد کردینگے:امریکہ
January 26, 2022

امریکہ نے روس کوخبردارکیاہے کہ اگراس نے یوکرائن پرحملہ کیاتو وہ اس پربراہ راست معاشی پابندیاں عائدکرے گا۔واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے امریکی صدرجوبائیڈن نے کہاکہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ ہوئی تو دنیاکوسنگین نتائج کاسامناکرناپڑسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ یورپی رہنماوں اورنیٹواتحادیوں سے ان کی مثبت ملاقات ہوئی ہے اور وہ تمام متحد ہیں۔ادھراس ملاقات کے بعدبرطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے لندن میں صحافیوں کوبتایا کہ یورپی رہنماوں نے روس کی بڑھتی ہوئی محاذآرائی کے تناظرمیں عالمی اتحادکی اہمیت پراتفاق کیا ہے۔انہوں نے کہااگرچہ روس کے ساتھ سفارتی بات چیت بدستورپہلی ترجیح ہے تاہم یورپی اتحادی روس کے خلاف غیرمعمولی پابندیوں سمیت فوری ردعمل دیں گے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.