Friday, 29 March 2024, 12:36:28 pm
تاریخی ثقافتی مقام بھیرمونڈ کو بین الاقوامی آرٹس پروجیکٹ میں شامل کیاجائےگا
January 26, 2022

" بیلجیئم، لکسمبرگ اور یورپی یونین میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے سفارت خانے میں بین الاقوامی آرٹس پروجیکٹ "  ٹیرے ڈی اوریجن  

(Terre d’Origine")   کے وفد سے ملاقات کی۔

سفیر پاکستان نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ثقافت اور متنوع روایات کی سرزمین ہے۔ شمال میں گندھارا تہذیب سے لے کر جنوب میں موہنجو داڑو تک، پاکستان کو ثقافتی لحاظ سے متنوع تہذیبیں وراثت میں ملی ہیں۔

سفیر  پاکستان نے وفد کو بھیر مونڈ کے بارے میں بھی آگاہ کیا جو کہ

525-800 قبل مسیح کے دور کے  ٹیکسلا کے قدیم ترین آثار میں سے ایک ہے اور یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل  ہے۔

 

سفیر پاکستان  نے ملک کی سیاحتی صلاحیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان بدھ مت، سکھ اور ہندو مت کے مقدس مقامات کا مرکز ہے۔ انہوں نے نومبر 2019 میں کرتار پور راہداری  کے افتتاح سمیت مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔ سفیر پاکستان نے وفد کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

   ظہیرجنجوعہ  نے وفد کو بھیر مونڈ سے زمین کا ایک نمونہ بھی پیش کیاجسے  بین الاقوامی آرٹ پروجیکٹ میں شامل کیا جائے گا، جس میں دنیا بھر سے 173 ممالک شرکت کریں گے۔

وفد میں شامل سینڈی فلنٹو اور پراجیکٹ انچارج گرگانا سٹیفانووا ، نے بھیر مونڈ سے زمین کے نمونے لینے اور پراجیکٹ میں شرکت کے ساتھ ساتھ پاکستان کے دورے کی دعوت پر سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

  فن کے منصوبہ آغاز ارض( Terre d’Origine بصری فنون کے شعبے میں ایک آرٹ پروجیکٹ ہے، جس کی نمائش ستمبر 2022 میں اسچہ سغ الظت، لکسمبرگ میں کلچر نائٹ کے دوران کی جائے گی۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.