Thursday, 25 April 2024, 09:50:31 pm
پاکستان کی معیشت انتہائی تیزی سے ترقی کررہی ہے :علی محمدخان
January 26, 2022

پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان ان ملکوں میں شامل ہے جن کی معیشت انتہائی تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان کے حالات حاضرہ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کے پاس موجود بے پناہ قدرتی وسائل اور اہم جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے ملنے والے مواقع معیشت کی تیز ترقی میں مدد کرسکتے ہیں۔ علی محمد خان نے کہا کہ طویل مدتی، منصوبے شروع کئے جائیں گے جس کے معیشت پر دوررس اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں کی جانب سے چھوڑے گئے حسابات جاریہ کے خسارے نے معیشت پر بوجھ ڈالا اور عام آدمی معاشی ترقی سے برا ہ راست فائدہ اٹھانے کے قابل نہیں ہوسکا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.