Thursday, 18 April 2024, 02:22:06 pm
قومی تحفظ خوراک کے وزیرکازرعی شعبے میں جدید ترین طریقے اپنانے کی ضرورت پر زور
January 26, 2022

قومی تحفظ خوراک اور تحقیق کے وفاقی وزیر سید فخر امام نے ملکی معیشت مضبوط بنانے کیلئے زرعی شعبے میں جدید طریقہ کار اپنانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

آج(بدھ) فیصل آباد میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارے ہمسایہ ممالک جدید زرعی طریقے اپنانے کے باعث تیزی سے ترقی کررہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت نے قومی تحفظ خوراک اورتحقیق کی وزارت کا ترقیاتی بجٹ ایک ارب سے بڑھا کر تیس ارب روپے کردیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت خوراک کے تحفظ اور زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے چین کے سائنسدانوں کے کام سے استفادہ کرے گی۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.