Thursday, 25 April 2024, 07:17:33 pm

مزید خبریں

 
کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں
January 26, 2022

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری بھارت کی طرف سے انہیں حق خودارادیت سے مسلسل محروم رکھنے کے خلاف احتجاجا آج بھارت کا یوم جمہوریہ، یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔ یوم سیاہ منانے کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے کی ہے اور دوسریحریت رہنماں نے اس کی حمایت کی ہے۔ اس موقع پر قابض انتظامیہ نے مقبوضہ وادی کے تمام علاقوں میں انٹر نیٹ سروس معطل کردی ہے۔کشمیری اور ان کے حامی دنیا بھر کے دارالحکومتوں میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکال رہے ہیں تاکہ عالمی برادری کی توجہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی جانب دلائی جائے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.