Friday, 29 March 2024, 07:45:42 pm
حکومت مہنگائی سے متاثر مختلف طبقوں کیلئے چند روز میں پروگرام تشکیل دیگی، وزیرخزانہ
January 26, 2022

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت عالمی سطح پر مہنگائی سے متاثر ہونے والے معاشرے کے مختلف طبقوں کی آمدن بہتر بنانے کیلئے اگلے چند روز میں ایک پروگرام تشکیل دے گی۔

انہوں نے آج (بدھ)اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کااعتراف کیا کہ مہنگائی کے باعث تنخواہ دار اور شہروں میں مقیم غریب اور متوسط طبقہ مشکلات کا شکار ہے۔ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت نے دو کروڑ گھرانوں کو گھی، دالیں اور آٹا جیسی اشیائے خوردونوش کی رعایتی قیمت پر فراہمی کیلئے احساس راشن پروگرام شروع کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب پاکستان پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے اور اس کے تحت اب تک ایک ارب روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت ترقی کررہی ہے اور امید ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک ترقی کی شرح پانچ فیصد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ محاصل کی وصولی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ برآمدات اور ترسیلات زر بھی بڑھ رہی ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.