Thursday, 28 March 2024, 10:44:36 pm
حکومت ملک میں موثر نظام انصاف کویقینی بنارہی ہے ،وزیراعظم
January 26, 2022

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں موثر نظام انصاف کویقینی بنارہی ہے اور ضروری اصلاحات کے ذریعے غریب عوام تک انصاف کی رسائی کو آسان بنایا جائے گا ۔

آج(بدھ) اسلام آباد میں سول قوانین میں اصلاحات کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 1908 کے بعد پہلی مرتبہ موجودہ حکومت سوسال پرانے نظام میں اصلاحات لانے کی کوشش کررہی ہے ۔عمران خان نے کہاکہ عوام کو تیز رفتار اور سستے انصاف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اجلاس کو گزشتہ تین برس کے دوران اور مستقبل میں قانونی اصلاحات پرعمل درآمد کے بارے میں بتایاگیا ۔اجلاس کو پنجاب، سندھ اورخیبرپختونخوا میں وراثتی سرٹیفیکیٹ کے اجراء اور بلوچستان میں وراثتی قانون لانے کیلئے جاری کوششوں کے بارے میں بھی بتایاگیا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.