Tuesday, 16 April 2024, 11:38:44 pm
بحرین ولی عہد کا وزیراعظم کو ٹیلی فون، لاہوردہشتگرد حملے کی مذمت
January 26, 2022

بحرین کے ولی عہدڈپٹی سپریم کمانڈراوروزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمدبن عیسی الخلیفہ نے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا اور گزشتہ جمعرات کو لاہورمیں دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ۔بحرین کے ولی عہد نے سوگوارخاندانوں سے دلی تعزیت کی اور پاکستان کی حکومت، عوا م اور قیادت کے ساتھ یکجہتی کااظہارکیا۔وزیراعظم عمران خان نے اپنی طرف سے ہرقسم کی دہشت گردی کے خلاف لڑنے کے لئے پاکستان کے عزم کااعادہ کیا۔دونوں رہنماوں نے باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے اور مختلف فورمز پر تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر قریبی رابطے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.