Saturday, 20 April 2024, 06:30:36 am
امریکہ نے یوکرین میں فوج کی تعیناتی مستردکردی
January 26, 2022

امریکہ نے یوکرین میں فوج کی تعیناتی مسترد کردی ہے۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ان کی انتظامیہ یا نیٹو کے رکن ملکوں کا یوکرین فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے تاہم اگر روس یوکرین پر حملہ کرتا ہے تو اسے سنگین معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکہ کے محکمہ دفاع کے تقریبا ساڑھے آٹھ ہزار فوجیوں کی تعیناتی کیلئے تیاری سے متعلق ایک دن پہلے کے انتباہ کے حوالے سے جوبائیڈن نے کہا کہ یہ محض امریکی کارروائی کی بجائے نیٹو کی کارروائی ہوگی جو اجتماعی دفاعی ذمہ داری سے متعلق امریکہ کے عزم کا اظہار ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.