Friday, 29 March 2024, 09:54:11 am
سینٹ کوبتایا گیا کہ وزیراعظم نے دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ کامیابی سے اٹھایا
January 26, 2021

مواصلات کے وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ حزب اختلاف حکومت کوفارن فنڈنگ کیس میں پھنسانا چاہ رہی ہے تاہم وہ اس جال میں خود پھنس گئی ہے۔

انہوں نے آج(منگل) سینٹ میں حزب اختلاف کے ارکان کی جانب سے مختلف نکات اعتراض کے جواب میں حزب اختلاف کو چیلنج کیاکہ وہ الزام تراشی کی بجائے ٹھوس ثبوت پیش کریں۔مراد سعید نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی حکومتی کوششوں کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اس مسئلے کو کامیابی سے عالمی فورمز پر اٹھایا اور بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو بے نقاب کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان مخالف کارروائیوں میں ملوث ہے تاہم بدقسمتی سے سابق وزیراعظم نے اقوام متحدہ جیسے اہم فورمز پر کلبھوشن یادیو کانام لینے کی کبھی کوشش نہیں کی ہے۔ایوان کا اجلاس جمعے کی صبح ساڑھے دس بجے تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.