Friday, 19 April 2024, 05:52:33 am
کسانوں کے احتجاج سے مودی حکومت کی شدید سبکی ہوئی ہے:نیویارک ٹائمز
January 26, 2021

ممتازعالمی روزنامے نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ نئے زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسانوں کے احتجاج سے نریندرا مودی کی سربراہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی شدید سبکی ہوئی ہے۔

ایک مضمون میں اخبارنے لکھا کہ کسانوں نے اس وقت تک احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا ہے جب تک کہ پارلیمنٹ کی جانب سے جلد بازی میں منظور کئے گئے ان قوانین کو منسوخ نہیں کیاجاتا۔

کسانوں نے اگلے ماہ کی پہلی تاریخ کو بھارتی پارلیمنٹ کی جانب پیدل مارچ کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.