Friday, 29 March 2024, 06:30:05 am
حکومت ملک کے تمام حصوں کو تیز تر ترقی پر گامزن کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے، صدر
January 26, 2021

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت ملک کے تمام حصوں کو تیز تر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بات منگل کے روز گلگت میں گلگت بلتستان کابینہ کے ارکان کی بریفنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔صدر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت ' معدنیات' پن بجلی اور زراعت کے شعبوں کی ترقی کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں جنہیں تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت آئندہ ماہ سے خصوصی افراد کے لئے ایک پیکیج شروع کر رہی ہے جس کے تحت ہر خصوصی فرد کو دو ہزار روپے کا ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.