Friday, 19 April 2024, 02:38:12 pm
عالمی تنظیمیں،میڈیا بھارتی بربریت کو بے نقاب کررہے ہیں: وزیرخارجہ
January 26, 2021

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور میڈیا بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی بربریت کو بے نقاب کررہے ہیں۔آج ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام دنیا بھرمیں بھارت کے یوم جمہوریہ کویوم سیاہ کے طورپر منارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ کشمیری اس لئے سراپا احتجاج ہیں کیونکہ ان کے حقوق سلب کرلئے گئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت میں اقلیتیں خود کوغیرمحفوظ تصورکرتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمسایہ ملک میں جمہوریت کے بجائے کالے قوانین مسلط کئے جارہے ہیں۔وزیرخارجہ نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کی منفی پالیسیوں کے بھارتی معیشت پرانتہائی برے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بنگلہ دیش نیپال چین سمیت تمام ہمسایہ ممالک بھارتی عزائم پر سیخ پا ہیں۔

 

Error
Whoops, looks like something went wrong.