پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کے ڈائریکٹر جنرل شفقت جلیل نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان ملک کی پہچان ہے اور اسے دستیاب وسائل کے ذریعے مزیدفعال بنایا جائے گا۔انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں پاکستان براڈ کاسٹنگ اکیڈمی میں پی بی سی کے قواعد و ضوابط اور دفتر کے انتظام کے موضوع پر ایک ہفتے پر مشتمل تربیتی کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈی جی پی بی سی نے کہا کہ ہمارے پاس ملک کا سب سے بڑا اور موثر ذرائع ابلاغ کا نیٹ ورک ہے انہوں نے اس سے استفادہ کرنے کے لئے سخت محنت کرنے پر زور دیا۔