یوم سیاہ منانے کا مقصد عالمی برادری پر واضح کرنا ہے کہ بھارت نے ان کی مرضی کے خلاف جموں و کشمیر پر قبضہ کررکھا ہے۔

کشمیری پیر کو یوم سیاہ منائیں گے
25 اکتوبر 2014 (17:09)
0

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف پیر کو احتجاجاً یوم سیاہ کے طور پرمنائیں گے جس کا مقصد عالمی برادری پر واضح کرنا ہے کہ بھارت نے انکی مرضی کے خلاف جموں و کشمیر پر قبضہ کررکھا ہے۔


اس دن مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال کی جائے گی ہڑتال کی اپیل کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق اور دوسرے حریت رہنمائوں نے کی ہے۔ مختلف ممالک کے دارلحکومتوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی جس کا مقصد دنیا پر یہ واضح کرنا ہے کہ وہ حق خودارادیت کے حصول تک اپنی تحریک آزادی جاری رکھیں گے۔


27اکتوبر 1947کوبھارتی فوج نے جموںو کشمیر پر چڑھائی کی تھی ور اس پر کشمیریوں کی خواہشات کے خلاف اور برصغیر کی تقسیم کے منصوبے کو پامال کرتے ہوئے زبردستی قبضہ کیا تھا۔