ژی جن پنگ نے اس بات کا اعادہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات میں کیا۔

چینی صدر دورہ پاکستان کے منتظر
25 اکتوبر 2014 (22:39)
0

چین کے صدر ژی جن پنگ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے دورے کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس بات کا اعادہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ ملاقات میں کیا۔ وزیر خزانہ نے بیجنگ میں ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے قیام کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے والے دیگر ملکوں کے نمائندوں کے ہمراہ چینی صدر سے ملاقات کی۔
چینی صدر نے وزیر خزانہ اور دیگر ملکوں کے نمائندوں کو مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی مبارک باد دی۔
چینی صدر نے کہا کہ اس سے مشترکہ ترقی کے لئے تمام فریقوں کی خواہشات جذبے اوراتحاد کی عکاسی ہوتی ہے۔
اسحق ڈار نے چینی صدر کو بنک کے قیام کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہونے پر مبارکباد بھی دی۔
انہوں نے صدر کو بتایا کہ پاکستانی حکومت اور عوام کو انکے دورے کا شدت سے انتظار ہے۔