عبد القادر بلوچ نے کہا کہ افغان مہاجرین کے علاوہ حکومت شمالی وزیرستان کے دس لاکھ بے گھر افراد کی طرف بھی توجہ دے رہی ہے۔

افغان مہاجرین کی واپسی پر بات چیت کیلئے وفد جلد افغانستان کا دورہ کریگا:عبد القادر
25 اکتوبر 2014 (17:27)
0

ریاستوں اور سرحدی امور کے وزیر عبد القادر بلو چ نے کہا ہے کہ ایک وفد جلد افغانستان کا دورہ کرے گا تاکہ افغان مہاجرین کی واپسی کے معاملات پر بات چیت کی جاسکے۔ APP کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ نئی افغان حکومت پاکستان سے تیس لاکھ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی میں دلچسپی لے رہی ہے۔


عبد القادر بلوچ نے کہا کہ افغان مہاجرین کے علاوہ حکومت شمالی وزیرستان کے دس لاکھ بے گھر افراد کی طرف بھی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت بے گھر بچوں کو اُن کے کیمپوں میں تعلیم فراہم کررہی ہے۔


وزیر نے کہا کہ حکومت کیمپوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنارہی ہے اور سردی کے موسم کیلئے IDPs کی ضروریات کے انتظامات بھی کر رہی ہے۔