25 اکتوبر 2014 (22:36)
0

چین کی ہائوسنگ انوسٹمنٹ کمپنی نے خیبرپختونخوا حکومت کو دو بڑی ہائوسنگ سکیموں میں ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کی پیش کی ہے۔
یہ پیشکش شنگھائی کمپنی کی ٹیم نے ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے ساتھ ایک ملاقات میں کی۔
ٹیم کو پشاور میں میگا سپورٹس سٹی،نوشہرہ میں میگا ایجوکیشن سٹی،نیوسٹی ایبٹ آباد اور چترال میں نیوسٹی اور سیاحتی مقامات کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔
وزیر اعلیٰ نے چینی وفد کو یقین دلایا کہ صوبے میں سرمایہ کاری کو سیکورٹی اور سہولتیں دی جائیں گی۔