قرارداد پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران ڈی ایٹ کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے پیش کی۔

 پاکستان کی کوششوں سے اقوام متحدہ میں ڈی ایٹ کو مبصر کا درجہ دیدیا گیا
25 اکتوبر 2014 (21:14)
0

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ڈی ایٹ گروپ کو مبصر کا درجہ دینے سے متعلق ایک قرارداد کی منظوری دی ہے۔
قرارداد پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران ڈی ایٹ کے موجودہ سربراہ کی حیثیت سے پیش کی۔
ڈی ایٹ گروپ کو ایسے وقت مبصر گروپ کا درجہ دیا گیا ہے جب ادارہ دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے اور اس کا نواں اجلاس اس سال دسمبر میں ترکی میں منعقد ہو گا۔