سویڈش ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں چیئرمین سینٹ نے دوطرفہ تجارتی حجم میں زیادہ سے زیادہ اضافے کیلئے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے پرزور دیا۔

پاکستان اورسویڈن دوطرفہ تعلقات کومزید مستحکم بنانے پر متفق
25 اکتوبر 2014 (11:36)
0

پاکستان اور سویڈن نے دونوں ملکوں کے باہمی فائدے کیلئے سیاسی ،تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیاہے۔یہ اتفاق رائے سٹاک ہوم میں چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری اور ان کے سویڈش ہم منصب Urban Ahlin میں ایک ملاقات میں طے پایا۔

ملاقات میں علاقائی صورتحال خاص طور پر پاک بھارت تعلقات، مسئلہ کشمیر ، افغانستان اور انسداد منشیات کی حکمت عملی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔چیئرمین سینٹ نے دوطرفہ تجارتی حجم میں زیادہ سے زیادہ اضافے کیلئے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔


مسئلہ کشمیر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے مذاکرات کے ذریعے پرامن حل پر پختہ یقین رکھتاہے۔نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پاکستان بھارت اور افغانستان سمیت اپنے تمام ہمسایہ ملکوں کیساتھ پرامن تعلقات قائم کرنا چاہتاہے۔


سویڈش پارلیمنٹ کے سپیکر نے دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔