وہ پاک فضائیہ کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔

نائیجیریا کی فضائیہ کے سربراہ پاکستان پہنچ گئے
25 اکتوبر 2014 (17:12)
0

نائیجیریا کی فضائیہ کے سربراہ ائرمارشل Adesola Nunayon Amosu آٹھ رکنی وفد کے ہمراہ آج (ہفتہ) پاکستان پہنچے ہیں۔ وہ پاک فضائیہ کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔


نائیجیرین وفد پانچ روزہ دورے میں صدر ، وزیردفاع ، دفاعی پیداوار کے وزیر ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹا ف کمیٹی اور پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقاتیں کرے گا۔
وفد پاک فضائیہ کے اڈوں اور تنصیبات کا بھی دورہ کرے گا۔