ممتاز برطانوی اخبارنے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ گزشتہ سال مئی کے انتخابات میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئی ہے ۔

پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں بہتری کارجحان ہے: دی اکانومسٹ
25 اکتوبر 2014 (11:24)
0

ممتاز برطانوی اخبار دی اکانومسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں سیاسی بحران کے باوجود بہتری کارجحان ہے۔اخبار نے حکومت کی نجکاری پالیسی اور سٹاک مارکیٹ میں بہتری کوسراہا۔

اخبار نے کہا کہ گزشتہ سال مئی کے انتخابات میں پہلی مرتبہ ایک جمہوری حکومت سے دوسری جمہوری حکومت کو اقتدار کی منتقلی سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری آئی کیونکہ موجودہ حکومت کاروبار دوست ہے۔


اخبار لکھتا ہے کہ متعدد مشکلات کے باوجود پاکستان کاروبار کے حوالے سے عالمی بینک کے بین الاقوامی موازنے میں برازیل یابھارت پر سبقت رکھتاہے۔اخبار نے لکھا ہے کہ پاکستان کی رجسٹرڈ فرموں نے برابری کی بنیاد پر پچیس فیصد سے زیادہ اوسط منافع کمایاہے۔