توانائی کے شعبے سے متعلق ایک مشترکہ وزارتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی ترسیل میں ضیاع اور اس کی چوری پر ہر قیمت پر قابو پایا جانا چاہئے۔

25 اکتوبر 2014 (14:55)
0

وزیراعظم محمد نواز شریف نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ اگلے سال ضروری تک قومی گرڈ میں چوبیس سو سے پچیس سو میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیا جائے تاکہ بجلی کی طلب اور رسد میں فرق دور کیا جاسکے۔

اسلام آباد میں توانائی کے شعبے سے متعلق ایک مشترکہ وزارتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی ترسیل میں ضیاع اور اس کی چوری پر ہر قیمت پر قابو پایا جانا چاہئے۔
وزیراعظم کو ایل این جی کی درآمد اور بجلی کے شعبے کیلئے اس کی دستیابی کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ مائع قدرتی گیس کی پہلی کھیپ اگلے سال فروری تک پاکستان پہنچ جائیگی۔
نواز شریف نے کوٹ ادو اور دوسرے چار بجلی گھروں کیلئے مائع قدرتی گیس کی کھیپ کی فراہمی کی منظوری دی جس سے مجموعی طور پر دوہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہوسکے گی۔
مائع قدرتی گیس جام شور بجلی گھرکیلئے بھی فراہم کی جائے گی اور اس سے چار سو سے پانچ سو میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔