یونیسکو نے اسپیشل ٹیلنٹ ایکسچینج پروگرام کے اشتراک سے اسلام آباد میں معذور بچوں کی اطلاعات اور علم پر مبنی پلیٹ فارم تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔

25 اکتوبر 2014 (14:33)
0

پچاس سے زائد میڈیا کے ماہرین ، سول سوسائٹی کی تنظیموں کے نمائندوں اور حکام ، سرکاری حکام اور اقوام متحدہ کے اہلکاروں نے ورکشاپ میں شرکت کی۔ورکشاپ میں معذور افراد کو اطلاعات تک آزادانہ رسائی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔


ورکشاپ کی اہم تجاویز اور سفارشات کو پاکستان میں معذور افراد کی اطلاعات تک رسائی کی راہ میں حائل رکاوٹوں سے متعلق رپورٹ میں شامل کیا جائے گا۔