بڈگام میں چرار شریف میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات ، ملازمتیں اور ترقیاتی سرگرمیاں حق خودارادیت کی متبادل نہیں ہو سکتیں۔

بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے:میرواعظ
25 اکتوبر 2014 (14:30)
0

کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے اور اسے انتخابی اور انتظامی امور سے منسلک کر کے اس کے حل میں تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے۔

بڈگام میں چرار شریف میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات ، ملازمتیں اور ترقیاتی سرگرمیاں حق خودارادیت کی متبادل نہیں ہو سکتیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی ختم ہو گی


حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سیلاب سے املاک کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے اور بھارت اس معاملے پر سیاست کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں بین الاقوامی امداد سے ہی بحالی کے عمل میں مدد مل سکتی ہے۔