ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے معائنہ کمیشن نے ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر صارفین کی اس حوالے سے شکایات پر صرف ایک مشاہدہ پیش کیا ہے جس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے جیسا بیان کیا گیا ہے۔

25 اکتوبر 2014 (13:57)
0

وزارت پانی و بجلی کے ایک ترجمان نے بعض اخبارات میں شائع ہونے والی ان خبروں کی وضاحت کی ہے جس میں یہ تاثر دیا گیا کہ بجلی کے نئے میٹر پرانے میٹروں سے تیز ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ خبریں مکمل طور پر گمراہ کن اور حقائق کے منافی ہیں جبکہ وزیراعظم کے معائنہ کمیشن نے ان کا جائزہ لیاہے۔


ترجمان نے کہا کہ کمیشن نے ابتدائی تحقیقات کی بنیاد پر صارفین کی اس حوالے سے شکایات پر صرف ایک مشاہدہ پیش کیا ہے جس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے جیسا بیان کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن نے پہلے ہی مختلف نکات پر تقسیم کار کمپنیوں سے جواب طلب کیا ہے جو بذات خود اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ معاملہ ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔