امورکشمیرکےوزیرنےصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہوکر خطے میں امن کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

عالمی برادری بھارت کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے:برجیس طاہر
25 اکتوبر 2014 (12:52)
0

وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ کنٹرول لائن پر بھارتی فوجیوں کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ضلع کوٹلی کے نکیال سیکٹر میں بھارت کی طرف سے حالیہ بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کی۔

 

امور کشمیر کے وزیر نے کہا کہ بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہوگیا ہے اور وہ خطے میں امن کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیا ں کررہا ہے بلکہ وہ سرحدوں پر بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔