ایک صدارتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ علاقے میں کل ہونے والے کار بم دھماکے کے پیش نظر کیا گیا جس میں تیس فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

سینائی میں3ماہ کیلئے ہنگامی حالت کا اعلان
25 اکتوبر 2014 (14:43)
0

مصر میں جزیرہ نما سینائی کے شمالی اور وسطی حصے میں آج سے تین مہینے کیلئے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ایک صدارتی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ علاقے میں کل ہونے والے کار بم دھماکے کے پیش نظر کیا گیا جس میں تیس فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

گزشتہ سال فوج کی طرف سے صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد سے سیکورٹی فورسز پر کیاجانے والا یہ سب سے شدید حملہ تھا۔