نیٹو کے سربراہ سٹالنبرگ نے کہا کہ روس کو باغیوں کے ساتھ فائربندی کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرناچاہئے۔

روس یوکرین میں کل قومی انتخابات سے قبل اپنی فوجیں واپس بلائے:نیٹو
25 اکتوبر 2014 (14:07)
0

نیٹو نے روس سے کہا ہے کہ وہ کل یوکرین میں ہونے والے قومی انتخابات سے پہلے اپنی فوجیں واپس بلائے۔بلجیم کے مغربی قصبے Monsکے قریب Shade فوجی ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے نیٹو کے سربراہ Jens Stoltenberg نے کہا کہ روس کو باغیوں کے ساتھ فائربندی کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کرناچاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے کشیدگی کم کرنے میں مدد ملے گی اور مسئلے کے سیاسی حل کیلئے ایک مستحکم لائحہ عمل وضع ہوگا۔روس یوکرین میںا پنی کسی قسم کی فوجی موجودگی یا وہاں روس نواز باغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی سے پہلے ہی انکار کرچکاہے۔