ایرانی صدر نے کہا کہ ہمارا کئی امور پر اتفاق رائے ہوچکا ہے اور جامع معاہدے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان24نومبرسےپہلےجامع ایٹمی معاہدے کا امکان ہے:روحانی
25 اکتوبر 2014 (13:49)
0

ایران کے صدرحسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان چوبیس نومبر کی حتمی تاریخ سے پہلے جامع ایٹمی معاہدے کا امکان ہے۔تہران میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا کئی امور پر اتفاق رائے ہوچکا ہے اور جامع معاہدے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں۔

ادھر ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ حامد بعیدی نجادنے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات جوجمعرات کوویانا میں ختم ہوئے کے دونوں روز ایران اور عالمی طاقتوں نے سنجیدہ تفصیلی اورمفید بات چیت کی۔