وزیراعلیٰ نے کہا کہ قومی اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔

لیاقت بلوچ،شہباز شریف کا سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
25 اکتوبر 2014 (19:23)
0

جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے ہفتہ کے روز لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔
دونوں رہنمائوںنے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک ایک مشکل مرحلے سے گزر رہ ہے اور احتجاجی دھرنوں اور انارکی کی بجائے قومی اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی کا راز جمہوریت میں پوشیدہ ہے اور پاکستان میں جمہوری روایات کو فروغ دینے کیلئے ہم سب کو سخت محنت کرنا ہوگی۔