کوریا کی مختلف کمپنیوں کے نمائندہ وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کثیر قدرتی وسائل موجود ہیں جن کی وجہ سے اس شعبے میں چھوٹے اور درمیانے عرصے کے قابل عمل منصوبے شروع کیے جاسکتے ہیں۔

25 نومبر 2013 (20:04)
0


پانی اور بجلی کے وزیر مملکت عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پن بجلی کے شعبے میں   سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں۔
 پیر کے روز اسلام آباد میں کوریا کی مختلف کمپنیوں کے نمائندہ وفد سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کثیر قدرتی وسائل موجود ہیں جن کی وجہ سے اس شعبے میں چھوٹے اور درمیانے عرصے کے قابل عمل منصوبے شروع کیے جاسکتے ہیں۔
وفد نے پاکستان میں مختلف بجلی گھرقائم کرنے اور کثیر المقاصد ڈیم بنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
 وفد کے سربراہ اور پاکستان میں کوریا کے سفارت خانے کے قونصلرPARK JUNG-HO نے کہا ہے کہ وہ اگلے ماہ جنوبی ایشیا کے لئے کوریا کے بجلی کے پروگرام پر سیمینار کرائیں گے جس میں چوبیس سے زائید کمپنیاں شرکت کریں گی۔
عابد شیر علی نے وفد کو یقین دلایا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کوہر ممکن سہولت اور تحفظ فراہم کرے گا۔