فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ ایک تاریخی اہمیت کا موقع ہے کہ مسلح افواج میں ایسے موثر اور انتہائی طاقتور طیارے شامل کیے گئے ہیں جو دفاع کے شعبے میں ایک سنگ میل ہے۔

25 نومبر 2013 (19:18)
0


پاکستان نے پیر کے روز اپنے تیار کردہ بغیر پائلٹ والے جنگی مقاصدکے طیاروں  ''براق اور شاہ پر'' کا پہلا بیڑہ بری فوج اور پاک فضائیہ کے حوالے کیا۔
فوج کے محکمہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ ایک تاریخی اہمیت کا موقع ہے کہ مسلح افواج میں ایسے موثر اور انتہائی طاقتور طیارے شامل کیے گئے ہیں جو دفاع کے شعبے میں ایک سنگ میل ہے۔
آگے چل کر اس قسم کے طیاروں کو سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں میں بھی استعمال کرکے بڑا فائدہ اٹھایا جاسکے گا۔
ان طیاروں کومسلح افواج کے سپرد کرنے کی تقریب میں بری فوج کے سربراہ              جنرل اشفاق پرویز کیانی ' فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل طاہر رفیق' دفاعی منصوبہ بندی ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل خالد احمد قدوائی ' مسلح افواج کے اعلیٰ افسروں '  سائنس دانوں اور انجینئروں نے شرکت کی۔
جنرل کیانی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں نیسکام کے اُن سائنس دانوں اور انجینئروں کی تعریف کی جو اس منصوبے کیلئے کام کررہے تھے۔
انہوں نے کہا پاکستان کی مسلح افواج میں اپنے تیار کردہ بغیر پائلٹ والے ایسے جدید طیاروں کی شمولیت کے باعث اُن کی ٹھیک وقت اور ٹھیک ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔