یادداشت میں امریکہ سے کہا گیا ہے کہ اُس کے ڈرون حملے انسانی حقوق کے منافی ہیں اور وہ اپنے یہ حملے بند کرے۔

25 نومبر 2013 (18:17)
0

  پشاور میںخیبرپختونخواہ حکومت کے ایک وفد نے  پیر کے روزایک یادداشت امریکی قونصل خانے کے حوالے کی جس میں خیبر پختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں پر احتجاج کیا گیا ہے'    سینئر صوبائی وزیر سراج الحق اور صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان وفد کی قیادت کر رہے تھے۔
یادداشت میں امریکہ سے کہا گیا ہے کہ اُس کے ڈرون حملے انسانی حقوق کے منافی ہیں اور وہ اپنے یہ حملے بند کرے۔
اس موقع پر صحافیوں سے گفتگومیں سراج الحق نے کہا ڈرون حملوں کے خلاف آواز بلند کرکے ہم نے پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کی ترجمان کی ہے۔
شا ہ فرمان نے کہا ہم اگلے مرحلے میں اسلام آباد جاکر پارلیمنٹ اور اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے احتجاج کریں گے۔
وفد نے جو مرد و خواتین ارکان قومی و صوبائی اسمبلی پر مشتمل تھا نعرے بھی لگائے جن میں امریکہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ڈرون حملے بند کرے۔