ترقی اورمنصوبہ بندی کی وزارت کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق یہ فنڈز پاکستان توانائی کمیشن ' نیشنل ہائی وے اتھارٹی ' نیشنل ہیلتھ سروس ریگولیشن اینڈ کوآرڈی نیشن ڈویژن ' اعلیٰ تعلیمی کمیشن ' قانون ' انصاف اور پارلیمانی امور ڈویژن اور واپڈا کو جاری کیے گئے ہیں۔

25 نومبر 2013 (18:07)
0

حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف شعبوں کیلئے اب تک  ایک سو پندرہ ارب روپے جاری کیے ہیں۔
ترقی اورمنصوبہ بندی کی وزارت کے تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق یہ فنڈز پاکستان توانائی کمیشن ' نیشنل ہائی وے اتھارٹی ' نیشنل ہیلتھ سروس ریگولیشن اینڈ کوآرڈی نیشن ڈویژن ' اعلیٰ تعلیمی کمیشن ' قانون ' انصاف اور پارلیمانی امور ڈویژن اور واپڈا کو جاری کیے گئے ہیں۔
یہ فنڈز زلزلے سے بحالی اور تعمیر نو کے ادارے ' کابینہ ' ماحولیاتی تبدیلی اور کامرس ڈویژنوں کو بھی جاری کیے گئے ہیں۔
سرکاری شعبے کی ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری ہونے والی رقوم تعلیم و تربیت ' ڈویژن ' صنعتوں ' امور داخلہ اور انسداد منشیات ڈویژنوں ' پٹرولیم اور قدرتی وسائل ڈویژن اور ٹیکسٹائل ڈویژن کو بھی جاری کی گئی ہیں۔ منصوبہ بندی کمیشن نے آزاد جموں کشمیر بلاک اور دوسرے منصوبوں ' گلگت  بلتستان بلاک ' سیفران اور فاٹا کیلئے بھی فنڈز جاری کیے ہیں۔